لاکھوں کے ڈاکے :مزاحمت پر فائرنگ سے 2 شہری زخمی

لاکھوں کے ڈاکے :مزاحمت پر فائرنگ سے 2 شہری زخمی

ننکانہ صاحب ، قصو ر،مانگا ، فیر و ز و ا لہ ( خبر نگا ر ا ن ،نمائندہ دنیا ،نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹر ) مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی لاکھوں کی وارداتیں ہو گئیں ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 شہری زخمی ہو گئے ۔

تھانہ صدر ننکانہ کے چک وٹواں میں مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے 52سالہ منظور کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قصور کے علاقے تیرتھ میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر زوہیب کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ہلہ بائی پاس پتوکی کے نزدیک ارسلان سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون ،اعظم آباد ملتان روڈ پر احمد یار سے 50ہزار نقدی ،2موبائل فون ، بھمبہ کلاں میں وقاص کے گھر سے 30 ہزار نقدی، موبائل فون، آدھن روڈ پتوکی میں احسان سے 45ہزارنقدی، اسکی ہمشیرہ اور بھابھی سے زیورات اور موبائل فونز ، لنڈا پھاٹک ٹھینگ چک 7کے قریب نبیل سے 18 ہزار روپے ،اسکی اہلیہ سے ساڑھے تیرہ تولہ طلائی زیورات اور 

موبائل فون چھین لیاگیا۔ تھانہ مانگا منڈی میں اے ایس پی کی کھلی کچہری ختم ہوتے ہی ڈاکوؤں نے سر شام مانگا رائیونڈ روڈ پر سجاد سے 5لاکھ نقدی ، موبائل فون ،گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر سے اڈامنیجر رمضان منشاسے 65ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ لاہور شیخوپورہ روڈ کی آبادی اقبال ٹاؤن میں 4 ڈاکوگھر میں مہندی کی تقریب کے دوران6 موبائل فونز اور ہزاروں روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے ۔خان پور نہر کے قریب انعام اللہ ایڈووکیٹ اور ساتھی سے 40 ہزار نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں