اعلیٰ تعلیمی شعبے نے 2دہائیوں میں خاصی ترقی کی :مقررین

اعلیٰ تعلیمی شعبے نے 2دہائیوں میں خاصی ترقی کی :مقررین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) اعلٰی تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے یونیورسٹی آف لاہور کی اشتراک سے تمام سرکاری و نجی جامعات کے لیے پاکستان کے عالمی اثرات میں جاری اضافہ: ٹائمز ہائیرایجوکیشن کی طرف سے ڈاٹا ماسٹرکلاس ‘‘کے عنوان سے ایک بین الاقوامی سیمینارکاانعقادکیا۔

تقریب میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ رینکنگ اور خطے سے متعلق جامعات کی دیگر درجہ بندیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ تقریب میں متعدد جامعات کے نمائندگان نے شرکت کی اور ٹائمز ہائیر ایجوکیشن رینکنگ کے حوالے سے مؤثر آگاہی حاصل کی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلٰی تعلیمی شعبے نے گزشتہ دو دہائیوں میں خاصی ترقی کی۔ اگر پاکستانی جامعات اپنی کامیابیوں کو بہتر طور پر پیش کریں تو عالمی درجہ بندیوں میں متعدد پاکستانی اداروں کی شمولیت یقینی ہو جائے گی۔ چیف گلوبل افیئرز آفیسر ٹائمز ہائیر ایجوکیشن فِل بیٹی نے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے طریقہ کار، لائحہ عمل اور معیارات پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ کیسے جامعات اپنی پوزیشن بہتر بنا سکتی ہیں۔ انہوں نے رینکنگ میں پاکستانی جامعات کی کارکردگی پر بھی تجزیہ پیش کیا اور کہا کہ پاکستانی جامعات تحقیق، سائیٹیشن اور تحقیقی اثر کے حوالے سے کافی تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں