سرگودھا یونیورسٹی : مختلف آئیڈیاز پر مشتمل پراجیکٹس کی نمائش

سرگودھا یونیورسٹی : مختلف آئیڈیاز  پر مشتمل پراجیکٹس کی نمائش

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) سرگودھا یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیرِ اہتمام امورِ خانہ داری کے مختلف آئیڈیاز پر مشتمل پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ہوم اکنامکس کے طلبا و طالبات نے گھر پر بننے والے مختلف کھانوں، سجاوٹی سامان، ملبوسات، دستکاری کے نمونوں اور گھریلو ضروریات کی دیگر اشیا پر مشتمل سٹالز لگائے ۔  نمائش کا افتتاح ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر اطہر ندیم نے کیا ۔ جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن ڈاکٹر انجم مرتضیٰ، ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر شاہد محمود رانا اور دیگرفیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں