ریسکیورز کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

ریسکیورز کی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ

لاہور(کرائم رپورٹر )چالیسویں بیسک ریسکیو کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر سندھ صوبیہ عابد، ڈی جی ریسکیو گلگت بلتستان،پنجاب حکومت، ریسکیو ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران بھی تقریب میں شریک تھے ۔ بڑی تعداد میں ریسکیورز، ان کے والدین اور اہل خانہ نے بھی پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے پاس آؤٹ ہونے والے 381 ریسکیورز سے حلف لیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایازصادق نے کہا کہ ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں وزیر اعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔معاشرے کو احساس تحفظ فراہم کرنے میں ریسکیو 1122کا رول کسی سے پوشیدہ نہیں ، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کہ میں خود کو ریسکیو1122ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔آخر میں کورس کے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں