نیسپاک نے یوم قرارداد پاکستان پر 50 ویں سالگرہ منائی

 نیسپاک نے یوم قرارداد پاکستان  پر 50 ویں سالگرہ منائی

لاہور(سٹاف رپورٹر) نیسپاک نے 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر 50 ویں سالگرہ منائی، نیسپاک ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی تقریب میں۔۔۔

 نیسپاک کے سابق منیجنگ ڈائریکٹرز، نائب صدور، اہم کلائنٹس، انجینئرز اور ماہرین پر مشتمل معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود نے گزشتہ 50 سال میں کمپنی کی کامیابیوں اور شراکت پر روشنی ڈالی۔ نیسپاک کے 50 سالہ سفر کی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں