شیخوپورہ :آٹا پوائنٹس پرناقص انتظامات،انتظامیہ کی سرزنش

شیخوپورہ :آٹا پوائنٹس پرناقص انتظامات،انتظامیہ کی سرزنش

لاہور (سپیشل رپورٹر)نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے شیخوپورہ میں قائم مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا۔ وزیر اطلاعات نے ضلع کونسل ہال،ایم سی فاروق آباد اور ماڈل بازار فاروق آباد کے مراکز کا اچانک دورہ کیا اور۔۔۔

 ان مراکز پر شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ آٹا پوائنٹس پر ناقص انتظامات پرصوبائی وزیر نے شیخوپورہ انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔ عامر میر نے مفت آٹے کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے مسائل بارے دریافت کیا۔ وزیر اطلاعات نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ سرمد تیمور کو مفت آٹا مراکز میں شہریوں کیلئے فوری انفارمیشن ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت کی اور سمارٹ کارڈز نہ رکھنے والے شہریوں کی مینوئل رجسٹریشن کا حکم دیا۔  وزیر اطلاعات نے شیخوپورہ میں یوٹیلیٹی سٹور زکا بھی اچانک دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کے لئے سہولیات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں