نئے داخلے ، سکولوں میں فرنیچر کی کمی

نئے داخلے ، سکولوں میں فرنیچر کی کمی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے قائم سرکاری سکولوں میں نئے داخل ہونے والے بچوں کو بٹھانے کیلئے فرنیچر کم پڑ گیا،سہولیات کی کمی کے باعث داخلہ مہم متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

محکمہ نے داخلے کے اہداف دے دئیے مگر فنڈز فراہم نہ کئے ۔تفصیل کے مطابق رواں سال سکولوں کو دس فیصد زائد داخلوں کا ہدف دینے کے باعث فرنیچر کی قلت کا سامنا ہے ،پنجاب بھر کے سکولوں میں 5 لاکھ 80ہزار آؤٹ آف سکول بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا ۔ لاہور میں 74 ہزار اضافی بچوں کے داخلوں کا ہدف دیا گیا ۔سکول سربراہوں نے ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں مزید فرنیچر فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں موجود 20 فیصد فرنیچر پہلے سے ہی ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،اضافی انرولمنٹ کرنا ہے تو نیا فرنیچر بھی فراہم کیا جائے ۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ داخلوں کا ہدف پورا کرنے والے سکولوں کو اضافی فرنیچر فراہم کیا جائے گا،نان سیلری بجٹ سے فرنیچر خریدا جائے ،اضافی فرنیچر کی فراہمی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں