ایس ڈی او ز کولائن سٹاف کے حفاظتی سامان کی چیکنگ کی ہدایت
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو انتظامیہ کی سب ڈویژن کی سطح پر سیفٹی سیمینار کرنے کی ہدایت ،لیسکو کے تمام سب ڈویژنل افسران لائن سٹاف کی ٹی اینڈ پی خود چیک کریں گے۔
حفاظتی سامان کے بغیر کسی بھی صورت لائن پر کام نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ، لبرٹی سب ڈویژن میں ایس ڈی او لبرٹی وقاص علی میمن نے لائن سٹاف کی پریڈ کے دوران ٹی اینڈ پی کا خود معائنہ کیا ،دوران کام حفاظتی اصولوں پر عملدرآمد کرنے پر لائن مین اکبر علی اور ذوالفقار علی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دے کر انکی حوصلہ افزائی کی۔