ٹرین مسافروں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت

ٹرین مسافروں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے) ٹرینوں میں نوسربازوں کی بھرمار دوران سفر مسافروں کو نشہ آور آشیا پلا کر لوٹنے والا گروہ سرگرم، ریلوے پولیس نے کارروائی کا سلسلہ شروع کردیا۔

 ریلوے پولیس نے ٹرینوں میں مسافروں کو لوٹنے والے گینگ کے خلاف کارروائی تیز کردی ،ریلوے پولیس نے نوسرباز گینگ کے ارکان کی تصاویر لگا کر اشتہار جاری کردیا۔ مختلف ریلوے سٹیشنز اور ٹرینوں پر اشتہار لگا دئیے گئے ،مسافروں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت ،ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں میں کسی بھی نامعلوم شخص سے کچھ لے کر نہ کھائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں