55اہم شاہراہوں پر سینکڑوں گڑھے، ٹریفک متاثر

55اہم شاہراہوں پر سینکڑوں گڑھے، ٹریفک متاثر

لاہور (عمران اکبر) 55اہم شاہراہوں پر 1ہزار سے زائد کھڈوں نے انتظامی رپورٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق274یونین کونسلز کی سڑکوں پر جگہ جگہ کھڈے پڑ گئے ۔

ایک لاکھ ستانوے ہزار آٹھ سو چوبیس سکیئر فٹ کے ایریا پر پیچ لگنے کی ایک ہزار سے زائد شہریوں کی شکایات موصول ہو گئیں ۔ موجودہ صورتحال میں سڑکوں پر کھڈوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو گیا ، لاہور کی سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پرسفر کرنے والے شہری تذبذب کا شکار ہیں،اہم شاہراہوں میں جی ٹی روڈ ،امامیہ کالونی پھاٹک ، شاہدرہ ،بادامی باغ روڈ ،مال روڈ ،ایجرٹن روڈ ، بینک روڈ ،چرچ روڈ ،ڈیوس روڈ پر کھڈے موجود،برکت مارکیٹ ،انارکلی ،نیلا گنبد ،کوئین روڈ ، لارنس روڈ ،شالیمار لنک روڈ ،سرکلر روڈ ،علامہ اقبال روڈ ،ایبٹ روڈ ،شاہ عالم روڈ پرپیچ نہ لگ سکے۔ کریم بلاک،سمن آباد،مزنگ،کنال،لوئر مال،کوٹ لکھپت ،جیل روڈ ،ظہور الٰہی روڈ ،راوی روڈ ،موچی گیٹ اور بھاٹی گیٹ شامل ہیں ۔سرکاری اسفالٹ پلانٹ شہر کی سڑکوں کا کام مکمل کرنے کے قابل نہ رہا سینڈ ،کرش، بجری کا کام بند پڑا ہے ،چیف انجینئر میاں ثاقب کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق پیچ لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔چیف کارپوریشن آفیسر سید علی عباس کا کہنا ہے کہ شہر میں ترقیاتی کام مکمل کرانے کا عمل الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط ہے ، سڑکوں کی بحالی و مرمت اور لش پش کرنے کا عمل شروع ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں