خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحاًٹھیک کرانے کی ہدایت

خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحاًٹھیک کرانے کی ہدایت

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مرادنے لاہور میں واٹرفلٹریشن پلانٹس کی خرابی پر نوٹس لیا،پینے کے صاف پانی کی سہولت نہیں۔

خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کرائے جائیں۔ نگران وزیر بلدیات نے چیف آفیسر ایم سی ایل کو ہدایت کی ۔ابراہیم مراد کی ہدایت پر ایم سی ایل نے شہر کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کرا دی۔ وزیر بلدیات کی ہدایت پر نجی شعبے کے تعاون سے پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس ٹھیک کرا دئیے گئے ۔ ایم سی ایل نے کچا راوی روڈ پر واسا آفس میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ مرمت کرا کر چالو کر دیا۔گورنمنٹ مسلم ہائی سکول رحمان گلی برانڈرتھ روڈ پر نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مرمت کرا دی گئی ۔ ڈی بلاک گلشن راوی، تکیہ محمود شاہ ساندہ اور شاہ جمال پارک میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس مرمت کرا دئیے گئے۔ نجی شعبے کے تعاون سے ان پلانٹس کی مرمت پر تقریباً 15 لاکھ روپے لاگت آئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں