شہیدان پاکستان کی تعظیم ہم پرفرض ہے :شوکت ورک

شہیدان پاکستان کی تعظیم ہم پرفرض ہے :شوکت ورک

لاہور(سٹاف رپورٹر)ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ شہیدان پاکستان کی تعظیم ہمارا فرض ہے۔

ہمارے شہدا کی قربانیاں قابل قدر ہیں ، پاکستان کاہرفرد اورطبقہ ان کامقروض ہے ۔شہدا کی یادگاروں کاتقدس پامال کرنیوالے شرپسندعناصر کسی قسم کی رحمدلی اور نرمی کے مستحق نہیں۔ 9مئی کے دلخراش سانحہ نے پاکستانیوں کوسوگوار کردیا، ملوث عناصر کامحاسبہ کیاجائے ۔دنیا کی کوئی طاقت اہلیان پاکستان اورافواج پاکستان کے درمیان دراڑ پیدانہیں کرسکتی۔وہ یوم تکریم شہدائے پاکستان کے سلسلہ میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے زیراہتمام ایک بڑی عوامی ریلی کی قیادت کررہے تھے ۔ریلی میں شریک ڈاکٹرز اورنرسز سمیت رضاکاروں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز،سٹیمرز اورسبزہلالی قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے ۔شرکا افواج پاکستان اورشہیدان پاکستان کے حق میں نعرے بلندکررہے تھے ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوورسیز پاکستانیوں نے یوم تکریم شہدائے پاکستان بھرپور عقیدت واحترام اورتجدید عہد کے ساتھ منایا ۔مساجد،مدارس اورامام بارگاہوں میں افواج پاکستان کے شہیدوں کے بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعاؤں کااہتمام کیاگیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں