6تعلیمی بورڈز ، مستقل چیئرمین لگانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ

6تعلیمی بورڈز ، مستقل چیئرمین لگانے کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) چھ تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین لگانے کی ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن حکومت کو خط لکھے گا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے حکومت سے امیدواروں کے انٹرویوز کرنے کی اجازت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے ۔6تعلیمی بورڈز میں مستقل چیئرمین لگانے کے لئے درخواستیں گزشتہ سال جولائی میں مانگی گئی تھیں۔اس سے قبل بھی انٹرویوز کے لئے اجازت مانگی گئی تھی ۔الیکشن کمیشن کی پابندی کی وجہ سے کام شروع نہیں کیا گیا۔ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ساہیوال اور سرگودھا میں مستقل سربراہان نہیں ہیں ،امیدواروں کی سکروٹنی مکمل کی جا چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں