پنجاب یونیورسٹی میں ڈائیونگ سوئمنگ پول کا افتتاح

پنجاب یونیورسٹی میں ڈائیونگ سوئمنگ پول کا افتتاح

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے پنجاب یونیورسٹی میں بین الاقوامی معیار کے مطابق پنجاب کے واحد ڈائیونگ سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا۔

انہوں نے نیو کیمپس میں بوائز سوئمنگ پول اور اولڈ کیمپس میں گرلز سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر ظفر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیر بٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹر طاہرہ سلیم، ڈائریکٹر شعبہ امور طلبا ڈاکٹر محمد علی کلاسرا نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر کے مطابق عام شہری دوپہر 2 سے 4 بجے تک بوائز سوئمنگ پول سے استفادہ کر سکیں گے ،یونیورسٹی کے طلبا دوپہر 4 سے 6 اور یونیورسٹی اساتذہ شام 6 سے 7 بجے تک سوئمنگ پول سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں