انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن پر آگاہی واک

انسداد تمباکو نوشی کے  عالمی دن پر آگاہی واک

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے سلسلہ میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

 جس کی قیادت ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل نے کی جبکہ واک میں ای پی آئی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار اعوان، ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ سمیت محکمہ صحت کے افسر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر الیاس گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہر سال پاکستان میں ہزاروں افراد تمباکونوشی کے باعث کینسر کی مہلک بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اور تمباکو نوشی کی وجہ سے پھیپھڑوں اور منہ کا کینسر بھی بڑھ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں