9مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں:مقررین

9مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں:مقررین

لاہور(نمائندہ دنیا)دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس نے نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو کڑی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 لاہور میں جی پی او چوک مال روڈ پر دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔سربراہ دفاع پاکستان کونسل علامہ محمد احمد لدھیانوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں قریب ہی سیشن کورٹ ہے جس کے قریب مولانا ضیاالرحمان فاروقی شہید ہوئے تھے مگر ہماری جماعت نے صبر کا مظاہرہ کیا ،ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کے اکسانے پر شرپسندجناح ہاؤ س گئے ۔پاکستان نے ہمیں جنم دیا ہم اپنی دھرتی ماں کی توہین برداشت نہیں کریں گے ،رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ محمدیونس نے کہا ہم دفاع کی پاکستان کے لئے جو کچھ کر رہے ہیں ۔دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنمامولانا اسد اللہ حقانی نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کے محافظ رہیں گے ، دفاع پاکستان کونسل کے رہنما ڈاکٹر عبدلغفور راشد نے کہا کہ ہم افوج پاکستان، عدلیہ اور پارلیمان سمیت تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں،پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ پاکستان راہ حق پارٹی نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے ، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیرپیر محمد مظہر شاہ نے کہا کہ انتہا پسندی مذہبی ہو یا سیاسی قابل مذمت ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں