مویشی منڈیوں میں جانوروں پر ٹیکس وصو ل کرنیکافیصلہ

مویشی منڈیوں میں جانوروں پر ٹیکس وصو ل کرنیکافیصلہ

لاہور (عمران اکبر) لاہور سمیت صوبہ بھر کی 229لوکل گورنمنٹس 191عارضی مویشی منڈیاں نو، پرافٹ، نو لاس پر لگائیں گی۔

 کیٹل مارکیٹس 181پوائنٹس فعال کریں گی ۔لوکل گورنمنٹس عارضی 191پوائنٹس فعال کریں گی۔چھوٹے بڑے جانوروں پرٹیکس وصول کیا جائے گا ۔عید الاضحی پر 15لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگ تقسیم کئے جائیں گے ، شہر لاہور کی لوکل گورنمنٹ نے چھوٹے جانوروں پر 5سو روپے اور بڑے جانوروں پر 1ہزار ٹیکس وصولی کی اجازت دے دی ۔افسران نے لاہور میں 10مویشی منڈیاں فعال کرنا شروع کر دیں منڈیاں 18جون تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن ہے ، پارکنگ ریٹ 22ویلرکے 25سو روپے نافذ کیا گیا،مزدا 1000،شہزور 300،پک اپ 150 پارکنگ فیس ہو گی ، کار ،رکشہ 50جبکہ موٹرسائیکل 20روپے پارکنگ فیس ہو گی۔ نگران گورنمنٹ کی ہدایت پر 16سال بعد منڈیوں پر ٹیکس عائد کر دیا گیا جبکہ اس وقت کے وزیراعظم اور 2008کے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے منڈیوں میں ٹیکس کے نام پر بھتہ وصولی کی چار ہزار درخواستوں پر مویشی منڈیوں کو ٹیکس فری قرار دیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں