ایل ڈبلیو ایم سی کے ذمے 20ماڈل سکولوں کی صفائی

ایل ڈبلیو ایم سی کے ذمے  20ماڈل سکولوں کی صفائی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور کے 20 ماڈل سکولوں کی سنی گئی ۔ایل ڈبلیو ایم سی 20 سکولوں کی صفائی کے معاملات کو دیکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل سکولوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کوڑا دان لگائے گا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ بچوں کو صفائی بارے آگاہی لیکچر بھی دے گا۔ایم ایز روزانہ کی بنیاد پر سکولوں میں صفائی کا جائزہ لیں گے ،ناقص انتظامات پر عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ماڈل سکولوں میں گزشتہ روز حاضری کو بائیو میٹرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ان سکولوں میں جلد سہولیات کی کمی کو بھی پورا کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں