میاں میر ؒ عرس تقریبات:دربار کے راستوں پر خصوصی صفائی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حضرت میاں میر ؒدربار پر 400ویں عرس کی 2 روزہ تقریبات میں صفائی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے ۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ 180 سے زائد سینٹری ورکرز اور افسر تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن پر مامور ہیں۔دربار آنیوالے راستوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق دربار اور ملحقہ راستوں پر صفائی کے بہترین انتظامات کے لئے پہلی شفٹ میں 70، دوسری 70 اور تیسری شفٹ میں 40 ورکرز تعینات ہیں۔