چائنہ ٹاؤن کی تعمیر کی ذمہ داری اے آر سی اینڈ پارٹنرز کے سپرد

چائنہ ٹاؤن کی تعمیر کی ذمہ داری  اے آر سی اینڈ پارٹنرز کے سپرد

لاہور(سٹاف رپورٹر)چائنہ ٹاؤن لاہور کے ہیڈ آفس میں معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی جس میں چائنہ ٹاؤن کی تعمیر کی ذمہ داری اے آر سی اینڈ پارٹنرز کو سونپی گئی جو تعمیرات کی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے۔

 اس موقع پر چیئرمین چائنہ ٹاؤن تنویر احمد باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اے آر سی اینڈ پارٹنرز کے تعاون سے چائنہ ٹاؤن کو ایک جدید اور خوبصورت سوسائٹی بنائیں گے ۔سی ای او اے آر سی اینڈ پارٹنرز حارث نورانی نے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا چائنہ ٹاؤن کی مینجمنٹ کی امیدوں پر پورا اتریں گے ۔ تقریب میں سی ای او چائنہ ٹاؤن عرفان رفیق ،ڈائریکٹر امیر حمزہ اور ڈائریکٹر ڈیزائن اے آر سی اینڈ پارٹنرز امامہ خالد نے بھی شرکت کی،انہوں نے اس اشتراک کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں