انسداد تجاوزات آپریشن 6 ٹرک سامان ضبط

انسداد تجاوزات آپریشن 6 ٹرک سامان ضبط

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بلدیہ عظمیٰ کا شاہ عالم مارکیٹ میں انسداد تجاوزات کا گرینڈ آپریشن کیا، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر شاہ عالم مارکیٹ میں انسداد تجاوزات ایکشن لیا گیا۔

چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں ایم او آر اقبال خان کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران 6 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا۔ انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 240 سے زائد تجاوزات کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ شاہ عالم مارکیٹ میں خلاف ورزیوں پر 17 دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔ ریگولیشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانوں کو سیل کردیا۔ گزشتہ دنوں شاہ عالم مارکیٹ میں خصوصی انسداد تجاوزات کیمپ قائم کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں