کرتار پور اور گوردوارہ روہڑی صاحب کی یاترا کے بعد سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

کرتار پور اور گوردوارہ روہڑی صاحب کی  یاترا کے بعد سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے

لاہور(سپیشل رپورٹر)کرتار پور اور گورودوارہ روہڑی صاحب کی یاترا کے بعد سکھ یاتری لاہور پہنچ گئے۔

گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد سلیم اورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار امیر سنگھ نے استقبال کیا۔ سکھ یاتریوں کو گورودوارہ شری ڈیرہ صاحب میں فوری طور پر رہائش گاہیں فراہم کیں، جس کے بعد انہیں گورو کالنگر پیش کیا گیا۔ پاک بھارت کرتار پور راہداری کے قیام سے پوری دنیا میں پاکستان کے اقلیت نواز ملک ہونے کا پیغام گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں