محتسب:اکتوبر میں اجتماعی مسائل کی 91شکایات کانوٹس

محتسب:اکتوبر میں اجتماعی مسائل کی 91شکایات کانوٹس

لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب اعظم سلیمان خان کے حکم پر ماہ اکتوبر میں اجتماعی مسائل کے حوالے سے کل 91 شکایات کا نوٹس لیا گیا۔۔۔

 46 نوٹسز پر متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ نے مجموعی طو رپر 10 کروڑ 42 لاکھ 94 ہزار 649 روپے خرچ کئے جبکہ دیگر 45 نوٹسز پر متعلقہ محکموں کی کارروائی میں کوئی سرکاری و سائل خرچ نہیں ہوئے ۔ ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے بتایا کہ سیوریج لائنوں کی بحالی کے 10نوٹسز پر کارروائی میں 5,286,959 روپے، گٹروں کے ڈھکن لگوانے کے 20نوٹسز پر 276,520روپے، کوڑا اٹھوانے اور صفائی کے 9 نوٹسزپر 117,170 روپے اورگلیوں و سڑکوں کی مرمت وبحالی کے 7نوٹسز کی کارروائی پر 98,614,000 روپے خرچ ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ 16سیوریج لائنوں کی بحالی، 2 مین ہولز کور کرنے، 17 صفائی و کوڑا اٹھانے، 10 گلیوں اور سڑکوں کی بحالی و مرمت کے نوٹسز پر عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کارروائی میں کوئی حکومتی فنڈ خرچ نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں