قائداعظم اکیڈمی میں پہلی ٹیچر ایجوکیشن ریسرچ کانفرنس

قائداعظم اکیڈمی میں پہلی ٹیچر ایجوکیشن ریسرچ کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب نے 3 روزہ پہلی ٹیچر ایجوکیشن ریسرچ کانفرنس کا انعقاد کیا جس کا موضوع \"21ویں صدی کے سیکھنے والوں کیلئے تدریس کی تبدیلی\" تھی۔

 52 ممالک سے تقریباً تین سو تحقیقی مقالے وصول ہوئے جن میں سے چالیس سے زائد اس تین روزہ کانفرنس میں پیش کئے گئے ۔ تقریب کا آغاز ڈائریکٹر جنرل اکیڈمی محمد تجمل عباس رانا کے افتتاحی خطاب سے ہوا۔ انہوں نے مقررین اور ماہرین تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔ تین دنوں کے دوران اجتماعی طور پر ایسے جدید طرائق تعلم کو تلاش کیا گیا جو 21ویں صدی میں تدریس اور سیکھنے کے طریقوں کو بہتر کرتے ہیں۔ اختتامی روز سیکرٹری خوراک محمد عثمان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ انہوں نے 21ویں صدی میں ترقی کے لئے ضروری آلات اور ڈیجیٹل خواندگی کے ساتھ اساتذہ کو بااختیار بنانے کے قائد اکیڈمی کے ایجنڈے کی تعریف کی۔ تقریب میں کینیا سے نائلہ بٹ نے خطاب کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں