مہنگی گیس سے غر یب کی کمر ٹو ٹ گئی :متحدہ علما کونسل

مہنگی گیس سے غر یب کی کمر ٹو ٹ گئی :متحدہ علما کونسل

لاہور(سیاسی نمائندہ)متحدہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی، سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم۔۔۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا گیس قیمتوں میں حالیہ اضا فہ سے غر یب کی کمر ٹو ٹ گئی ، چھوٹے گھروں کے پچاس سے سا ٹھ ہزار بل آ رہے ہیں ،نگران حکومت نے گزشتہ حکومت کی طرح توانائی کے بحران پر قابو پانے کے بجائے اس میں ناقابل برداشت حد تک بار بار بھاری اضافے کئے،بلوں کی ادائیگی میں بری طرح ناکامی کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں کرنا شروع کر دی ہیں۔ موجود صورتحال اس وقت انتہائی گھمبیر ہو جائے گی جب نئی حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرضے لے کر بجلی اور گیس مزید مہنگی کرے گی، لگتا ہے چند ماہ بعد آنے والا نیا بجٹ قوم پر عذاب بن کر نازل ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں