سود نے ملکی بنیادوں کوہلا کررکھ دیا ہے :جے یوآئی

سود نے ملکی بنیادوں کوہلا کررکھ دیا ہے :جے یوآئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)آئی ایم ایف سے قرضے لے کر ملک ترقی نہیں کر سکتا ،سود کی نحوست سے پاک کر کے ہی معیشت کو صحیح سمت میں ڈالا جا سکتا ہے۔۔۔

سود کی نحوست نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے ،پاکستان کی قوم کی بدقسمتی ہے کہ ہر حکومت آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی بات تو کرتی ہے لیکن اس سے جان چھڑانے کی بات نہیں کرتی، یہ بات حقیقت پر مبنی ہے کہ نظام مصطفی کو نافذ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور دیگر نے جامعت الحسن جلو پارک میں حفاظ کی دستار بندی و تقسیم اسناد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔دریں اثنا امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جب تک چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس نہیں ملے گا ،احتجاج ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں