25 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے پرانی سرچ کمیٹیاں ختم

25 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز  کی تقرری کیلئے پرانی سرچ کمیٹیاں ختم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کی 25 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے پرانی سرچ کمیٹیاں ختم کرنے اور نیا اشتہار دینے کے لیے سمری تیار کرلی گئی، کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرریوں کا معاملہ مزید التوا میں پڑنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ سمری کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں