بجلی چوروں کو2 ارب 99 کروڑ سے زائد کے جرمانے

بجلی چوروں کو2 ارب 99 کروڑ سے زائد کے جرمانے

لاہور(اپنے کامرس رپورٹرسے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اورگزشتہ24گھنٹوں میں 350ملزم بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔

ترجمان کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران 137کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے ،پکڑے جانے والے کنکشنز میں 9 کمرشل،1انڈسٹریل،2زرعی اور351 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے ان کو2 لاکھ41 ہزار 388یونٹس ڈیٹکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 85لاکھ88 ہزار935روپے بنتی ہے ۔ شفیق آباد کے علاقے میں کنکشن کو3 لاکھ ،پھولنگر کے علاقے میں کنکشن کو2لاکھ54ہزار700 روپے ،اکبری گیٹ کے علاقے میں ایک ملزم کو2لاکھ اورداتا دربار میں ایک ملزم کو1 لاکھ50ہزار روپے کی رقم چارج کی گئی ۔انسداد بجلی چوری مہم کو172مکمل ہوگئے ، اس دوران کل 59 ہزار706ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ، 54 ہزار859ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 17 ہزار795 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بجلی چوروں کو اب تک 7 کروڑ 83 لاکھ76 ہزار400 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2 ارب 99 کروڑ73 لاکھ35 ہزار26 روپے بنتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں