گلاب دیوی ہسپتال،ورلڈ ٹی بی ڈے پر پروگرام، واک
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
ٹی بی سے متعلق آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر حامد حسن نے کی۔ واک کے بعد آڈیٹوریم میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مریضوں سے سوالات اور جوابات کا سیشن بھی ہوا۔ایم ایس کا کہنا تھا ٹی بی کی تشخیص کا سب سے سادہ اور آسان طریقہ بلغم کا خورد بین کی مدد سے معائنہ کروانا ہے ۔یہ معائنہ گلاب دیوی ہسپتال میں مفت کیا جاتا ہے ۔ تقریب میں ڈاکٹر عابد علی ہاشمی،پروفیسر ظہیر اختر،ڈاکٹر ثاقب اور پروفیسر وسیم نے بھی شرکت کی۔