اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ بچی شدید زخمی

 اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ بچی شدید زخمی

فیروزوالہ(تحصیل رپورٹر)لاہورشرقپور روڈ کی آبادی کوٹ نور شاہ میں اندھی گولی لگنے سے 7 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ محنت کش اشرف کی بیٹی مکان کی چھت پر کھیل رہی تھی کہ اچانک نامعلوم سمت سے اندھی گولی آ لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔تاہم پولیس ملزم کا سراغ نہ لگا سکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں