چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا:مقررین

 چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا:مقررین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے اساتذہ و طلبا کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

وہ پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام یوم پاکستان اور شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم پی اے کنول لیاقت، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فیکلٹی ممبران اور طلباو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور نوجوانوں کو بالکل مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے باصلاحیت طلبا ہر شعبہ ہائے زندگی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔دوسری طرف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف جیوگرافی کے زیر اہتمام پودوں کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودو دیگر نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں