310مردہ مرغیاں اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف

310مردہ مرغیاں اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کارروائیوں میں 310مردہ مرغیاں اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کر دیں ۔

لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر ناقص گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گجومتہ، نشتر اور ٹولنٹن مارکیٹ میں چیکنگ، علی الصبح داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی، 23فوڈ پوائنٹس اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 5کو 1لاکھ 42ہزار کے جرمانے عائد، 3کو اصلاحی نوٹس اور 15کو وارننگ جاری کیے گئے جبکہ 310مردہ مرغیاں اور بھاری مقدار میں ایکسپائر اشیا تلف کر دی گئیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں