اہم نوعیت کے ریونیوکیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے پر اتفاق

 اہم نوعیت کے ریونیوکیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے پر اتفاق

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ملاقات ہوئی۔ میٹنگ میں چیف سیٹلمنٹ کمشنر ،ممبر کالونیز ،سیکرٹری کالونیز نے شرکت کی۔

 سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق و دیگر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ ملاقات میں بورڈ آف ریونیو کے قانونی معاملات اور زیر التوا کیسز پر بات چیت کی گئی۔ اہم نوعیت کے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے پر اتفاق کیا گیا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ریونیو عدالتوں میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایات دیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ غیر ضروری مقدمہ بازی کا راستہ روکنا ہو گا۔ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ایڈووکیٹ جنرل نے بورڈ آف ریونیو کو تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہائی کرائی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے بورڈ آف ریونیو میں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو سراہا۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ای رجسٹریشن پلس اور ٹیکس ونگ میں اصلاحات بارے آگاہ کیا۔ نبیل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بورڈ آف ریونیو کی عمارت کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں