جامعات کے کنسورشیمز کی حتمی سفارشات کی رپورٹ وزیر اعلی ٰکوارسال

جامعات کے کنسورشیمز کی حتمی سفارشات کی رپورٹ وزیر اعلی ٰکوارسال

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی جامعات میں سات اہم شعبوں پر قائم کنسورشیمز کی حتمی سفارشات کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھیج دی گئیں۔

سات اہم شعبوں پر قائم کنسورشیمز میں گورنس اینڈفنانس، کلائیمیٹ چینج، انٹر پر ینورشپ، کیریکٹر بلڈنگ، ڈرگز اینڈ نارکاٹکس کنٹرول، ویمن ایمپاورمنٹ، پروموشن أٓف ٹیکنا لوجی شامل ہیں،ان سفارشات کا مقصد جامعات میں موجود علم و تحقیق کو معاشرے اور مختلف اداروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پالیسی سازی اور اقدامات میں معاونت کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں