پنجاب یونیورسٹی:جمعیت کا وی سی آفس کے باہر مظاہرہ ،دھرنا

پنجاب یونیورسٹی:جمعیت کا وی سی آفس کے باہر مظاہرہ ،دھرنا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں فروخت کی جانے والی اشیا خور و نوش کی قیمتوں میں اضافے ، کینٹین کے ٹھیکیدار کی تبدیلی سمیت یونیورسٹی میں سکیورٹی کی صورتحال کے خلاف اسلامی جمعیت طلبا سراپا احتجاج بن گئی۔

 جس کے نتیجے میں جمعیت کے سینکڑوں کارکنوں نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں کمی کی جائے ، پرانے ٹھیکیدار کا ٹھیکہ بحال کیا جائے اور یونیورسٹی میں سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ۔ طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ طلباوطالبات نے کہاکہ کینٹین پر اشیا مہنگی اور معیار بہت ناقص ہے ، یونیورسٹی انتظامیہ نوٹس لینے کی بجائے بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے ، وائس چانسلر کو فوری نوٹس لیتے ہوئے طلبہ کے تحفظات دورکرنے چاہئیں تاکہ سٹوڈنٹس سکھ کاسانس لیں ،جمعیت ہمیشہ طلبہ کی آواز بنی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں