128بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست پر جواب طلب

128بورڈ ملازمین کو مستقل کرنے  کیخلاف درخواست پر جواب طلب

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گوجرانوالہ سیکنڈری سکول بورڈ کے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے خلاف درخواست پرپنجاب حکومت و دیگران سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزاران کے وکیل محمد مسلم نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے 128 ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ،انتظامیہ نے عدالتی حکم کو یکسر نظر انداز کر دیا،بورڈ انتظامیہ نے عدالتی حکم کی بجائے من پسند افراد کو بھرتی کر کے مستقل کر دیا،عدالت بورڈ کی جانب سے مستقل کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے ،عدالت بورڈ میں اسامیوں پر قانون کے مطابق تعیناتیاں کرنے کا حکم دے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں