غزوہ بدر میں مجاہدین کاکردار تاریخ کالازوال حصہ:جے یوآئی

غزوہ بدر میں مجاہدین کاکردار  تاریخ کالازوال حصہ:جے یوآئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)غزوہ بدر میں مجاہدین اسلام کا تاریخ کردار تاریخ کا ایک لازوال حصہ ہے ،یہ باتیں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے غزوہ بدر اور عظمت حضرت عائشہ صدیقہؓ کے عنوان پر اپنے خطاب میں کہیں۔

 آج غزہ اور کشمیر میں بھی مظلوم مسلمان ظالموں کے چنگل سے نکلنے کے لیے کسی ایک مجاہد کے مجاہدانہ کردار کا انتظار کر رہے ہیں ،غزہ میں ظلم کی انتہا ہو گئی اور عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے علما کرام نے کہا کہ بدر کے میدان میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے شاگردوں اور اہل بیت نے وسائل نہ ہونے کے باوجود اس استقامت کے ساتھ کفر کی یلغار کا مقابلہ کیا اور جس جرات کے ساتھ میدان میں کھڑے رہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں