ڈرگ کورٹ:2ماہ میں 987ملزموں کو پونے 7کروڑ جرمانہ

ڈرگ کورٹ:2ماہ میں 987ملزموں کو پونے 7کروڑ جرمانہ

لاہور(چودھری نعمان نور)ڈرگ کورٹ لاہور کے دو ماہ میں ریکارڈ چھ سو مقدمات کے فیصلے ، ڈرگ کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنے ، جعلی ادویات، غیر رجسٹر ، زائد المیعاد اور ناکوٹیکس ڈرگ کا چھ سو مقدمات میں 987 ملزموں کو چھ کروڑ 74 لاکھ روپے کے بھاری جرمانے اور دس سال ایک ماہ تک قید کی سزائیں سنائیں ۔

 ڈرگ کورٹ نے سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کر کے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز پر فروخت کرنے والے اور ادویات کی قیمتیں بڑھا کر فروخت کرنے والوں کو بھی جرم ثابت ہونے پر سزائیں سنائیں ۔عدالت نے جعلی ادویات فروخت کرنے پر میڈیکل سٹور مالک ملزم عمران مجید کو پانچ کروڑ روپے جرمانہ اور پانچ سال قید کی سزا سنائی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں