نوجوانوں کو نشے سے بچانے کیلئے علما کاکردار انتہائی اہم :مقررین

نوجوانوں کو نشے سے بچانے کیلئے علما کاکردار انتہائی اہم :مقررین

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف رمضان المبارک میں مساجد کے ذریعے سالانہ آگاہی مہم کے حوالے سے بڑی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی۔

 جس کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے تعاون سے اہتمام کیا۔ خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ عید کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے ۔ فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کے لیے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے ، کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں اچھائی کا پیغام دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں