فردوس مارکیٹ :خریداری کیلئے آنیوالوں کولوٹنے والا گروہ گرفتار

فردوس مارکیٹ :خریداری کیلئے  آنیوالوں کولوٹنے والا گروہ گرفتار

لاہور(کرائم سیل)فردوس مارکیٹ پولیس نے شاپنگ پر آئے شہریوں کو لوٹنے والا متحرک گروہ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چوکی انچارج فردوس مارکیٹ پولیس نے دوران کارروائی پارک سے 2 رکنی ڈکیت گروہ کے ملزم نشیر ولی اور فرمان علی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی 5 موٹر سائیکلیں، 4 موبائلز اور اسلحہ برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چوری، ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں