ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے  امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ سے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی ایک دوسرے کے تجربا ت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پاکستان امن کا خواہاں اور عملی کوششوں میں عالمی برادری کا شراکت دار ہے ۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ بعدازاں ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے امریکی قونصل جنرل مس کرسٹن کے ہاکنز کو تحائف پیش کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں