ن لیگی ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلئے واساکے ترقیاتی پیکجز کااعلان

ن لیگی ارکان اسمبلی کے حلقوں کیلئے واساکے ترقیاتی پیکجز کااعلان

لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب حکومت نے لاہور کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے حلقوں میں ترقیاتی پیکج دے دیا اور فنڈز کی بارش کر دی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کے حلقوں میں سب سے زیادہ ترقیاتی سکیموں کا پیکج دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق میاں نواز شریف، سردار ایاز صادق، رانا مبشر اقبال کے حلقوں میں ترقیاتی پیکج دے دیا گیا، حمزہ شہباز، مجتبیٰ شجاع الرحمن، عطا تارڑ کے حلقوں میں ترقیاتی پیکیج دیا گیا، میاں مرغوب احمد، خواجہ سلمان رفیق اور خالد پرویز کھوکھر کے حلقوں میں بھی ترقیاتی کام ہونگے ، حمزہ شہباز کے انتخابی حلقہ میں یوسی 29،33 اور 34 میں تین نئے ٹیوب ویلز لگیں گے ، حمزہ شہباز کے انتخابی حلقہ یو سی 29 ، 31،32،34 اور 37،38،39 میں فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کا کام ہوگا، حمزہ شہباز کے انتخابی حلقہ یوسی 40 ،41،42 اور دیگر علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کا کام ہوگا، وفاقی وزیر عطا تارڑ کے انتخابی حلقہ میں آٹھ سیوریج و واٹر سپلائی کی سکیمیں دے دی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں