عوامی رکشہ یونین کا مریم نواز راشن دو تحریک کااعلان

عوامی رکشہ یونین کا مریم نواز راشن دو تحریک کااعلان

لاہور (سٹاف رپورٹرسے )عوامی رکشہ یونین نے نگہبان رمضان پیکج نہ ملنے پرمریم نواز راشن دو تحریک کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں پہلا احتجاجی مظاہرہ چوک یتم خانہ میں کیا گیا ۔

اس موقع پر عوامی رکشہ یونین کے مرکزی چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ ہمارے ہزاروں رکشہ ڈرائیور جو تنگدستی کی زندگی گزاررہے ہیں کسی کو بھی راشن نہیں ملا، بے شمار بیوائیں اور یتیم بچے بھی اس راشن سے محروم ہیں۔ میڈیا میں چلنے والے پروگرام بھی چیخ چیخ کر اس بات کی غمازی کررہے ہیں کہ کسی غریب تک راشن نہیں پہنچا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں