قتل کے مقدمے میں ملزم کو سزائے موت

قتل کے مقدمے میں  ملزم کو سزائے موت

فیروز والہ(تحصیل رپورٹر) تحصیل فیروز والہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے محمد نعیم کھرل نے گاؤں بیداد مریدکے کے کاشتکار محمد عباس کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔

فاضل عدالت نے جرم ثابت ہو نے پر ملزم نذیر احمد کو سزائے موت اور اس کے ساتھی ملزم قاسم مشتاق ورک کو عمر قید با مشقت کی سزا کا حکم سنایا ۔ فاضل جج نے دونوں ملزموں کو دو دو لاکھ روپے ہرجانہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں