خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں خاتون سمیت دو افراد پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

 ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں شیرپاؤپل کے قریب 30 سالہ خاتون مردہ حالت میں پائی گئی، متوفیہ نشے کی عادی تھی اورنشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت واقع ہوئی اجبکہ باٹا پور کے علاقے سے 65 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دونوں لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں