مارچ:پنجاب میں 2 لاکھ 34 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جار ی

مارچ:پنجاب میں 2 لاکھ 34 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جار ی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار ڈرائیوانگ لائسنس جاری کئے۔

ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا کہنا ہے کہ آن لائن لائسنس بنانے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے۔ گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس نے 9 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں کو قانون شکنی پر جرمانے کئے ۔گزشتہ ماہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 46 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں