رواں مالی سال بڑے منصوبے شروع نہ کرنے کا فیصلہ

رواں مالی سال بڑے منصوبے شروع نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)مالی سال 2023-24 کی آخری سہ ماہی کا بجٹ، پنجاب حکومت کا رواں مالی سال لاہور میں میگا پراجیکٹس شروع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو 2024-25 میں پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کر دی، جولائی 2024 کے بعد شہر لاہور میں 21 نئی ترقیاتی سکیمیں شروع کی جائیں گی، مالی سال کی آخری سہ ماہی میں پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کو 21 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی، شہر میں 21 ترقیاتی سکیموں کے لیے ایک ارب 5 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کو زندہ رکھنے کے لیے چار کروڑ 20 لاکھ روپے مختص کیے گئے ، ایل ڈی اے کے 21 ترقیاتی منصوبوں کے 1 ارب 9 لاکھ روپے کے فنڈز آئندہ مالی سال میں منتقل کیے گئے ، ایل ڈی اے کو ذاتی وسائل سے گلی محلوں میں پی سی سی کے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں