سینیٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو:پرویز اشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مفاہمت کی سیاست پھر سر خرو ہوگئی۔
یوسف رضا گیلانی اور سید آل خان ناصر کو بلا مقابلہ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔اپنے تہنیتی پیغام میں راجہ پرویزاشرف کا کہنا تھا کہ کے پی میں سینیٹ الیکشن سے انکار ہمارے نظریاتی مخالفین کی ایک اور شکست کا باعث بنا،بائیکاٹ کے بہانے الیکشن سے بھاگنے والے ملک میں جمہوری تسلسل نہیں چاہتے ، پاکستان مزید فتنہ ،فساد اور انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔