روٹی ،نان ، کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت

روٹی ،نان ، کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت

لاہور(ـسیاسی رپورٹرسے )صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت مہنگائی اور گرانفروشی کے خاتمے کیلئے میدان عمل میں ہے۔

تاریخ ساز رمضان پیکج کے بعد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں -روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے بڑا اقدام ہے -صوبائی وزیرنے انتظامیہ کو روٹی اور نان کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول کے ادارے روٹی کی 16روپے اور نان کی 20روپے میں فروخت یقینی بنائیں -صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے اپنے آفس میں ملاقات کیلئے آئے لوگوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے -انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں فلاحی سکیمیں تیزی سے آگے بڑھائی جا رہی ہیں -پنجاب میں صنعتی انقلاب برپا کرکے معیشت کو مستحکم کریں گے -نئی سرمایہ کاری لاکر روزگار کے مواقع بڑھائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں