سیلز اور وڈہولڈنگ ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

سیلز اور وڈہولڈنگ ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز اور وڈہولڈنگ ٹیکس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

 بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے مارچ مہینے کے لئے تاریخ میں توسیع کی ہے ،ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے کی 23 اپریل تک مہلت دے دی گئی،پی آر اے نے سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2012 کے سیکشن کے تحت تاریخ میں توسیع کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں